Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ہائیٹی میں پادریوں کا اغوا

ہائیٹی میں مبینہ طور سے گينگسٹروں نے متعدد پادریوں کو اغوا کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مغویوں میں ایک فرانسیسی راہبہ بھی شامل ہے، ہائیٹی حالیہ چند ماہ سے بدامنی سے دوچار ہے۔

ایک مقامی پادری نے فرانس پریس سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ پانچ پادریوں اور دو راہباؤں کو دارالحکومت " پورٹو پرنس"  کے شمال مشرقی علاقے سے اغوا کیا گیا ہے۔

مذکورہ مقامی پادری نے بتایا کہ اغوا کاروں نے ان افراد کی رہائی کے لئے جن میں ایک فرانسیسی راہبہ اور پادری بھی شامل ہے، دس لاکھ ڈالر کی رقم طلب کی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کا اغوا " ماؤزو" سے معروف گروپ سے وابستہ عناصر کا کام لگتا ہے۔

حکومت مخالفین کی جانب سے صدر کی برطرفی کے مطالبے کے زور پکڑنے کے بعد گینگسٹروں نے ملک بھر میں لاقانونیت کا بازارگرم کر رکھا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران ہائيٹی میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس