Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • شام میں روسی فضائيہ کے حملے میں 200 دہشت گرد ہلاک

شام میں روسی فضائيہ کے حملے میں 200 دہشت گرد مارے گئے۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں شام میں 200 دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

پیر کے روز روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ شام کے مرکز تدمر میں دہشت گردوں کے تربیتی مرکز کو تباہ کردیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فضائیہ کے اس آپریشن کے دوران 200 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے ایک سینئر افسر الیگزینڈر کاربوف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے تدمر میں ایک تربیتی مرکز کے قیام کی موثق اطلاعات ملنے کے بعد روسی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے 200 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ  24 فوجی گاڑیوں اور دستی بم بنانے کے لئے اسٹور کئے گئے 500 کلو بارود کو تباہ کردیا ہے۔

الیگزینڈر کاربوف نے بتایا کہ دہشت گرد 26 مئی کے صدارتی انتخابات سے قبل شام کے بڑے شہروں میں دہشت گردی اورسرکاری اداروں پر حملوں کی پلاننگ کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو عام طور سے شامی حکومت کی دسترسی سے باہر علاقوں میں تربیت دی جاتی ہےاور انہی میں سے ایک علاقہ التنف ہے جو اس وقت امریکہ کے کنٹرول میں ہے۔

 

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

تازہ خبروں کے لئے ہمارے ٹیلی گرام چینل کو جوائن کریں  

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ہمارے پروگرام دیکھنے کے لئے سبسکرائب کریں

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس