Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
  • طیارے کے ویل باکس میں سفر کا انجام

ویل باکس ميں چھپ کر سفر کرنے والا شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

نائجیریا سے ہالینڈ پہنچنے والے ایک مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جو حکام کے مطابق غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہوا۔

حکام کے مطابق نائجیریا سے ہالینڈ کے ایمسٹرڈم شیفول ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافر طیارے کے معائنے کے دوران لینڈنگ گیئر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ابتدائی تحقیقات کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت اور موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے ڈچ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حلیے سے نائجیرین باشندہ معلوم ہونے والے شخص کے بارے میں حکام کا شبہ ہے کہ وہ طیارے کے لاگوس سے ٹیک آف سے قبل طیارے کے ویل باکس میں گھس گیا تھا۔

حکام کے مطابق طیارہ لاگوس سے ہالینڈ تک کے 6 گھنٹے 45 منٹ کے سفر کے دوران انتہائی کم درجہ حرارت میں رہا۔

حکام نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ فضا میں انتہائی کم درجہ حرارت میں ہائپوٹرمیا کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

غیرقانونی طریقوں سے طیاروں میں اور خاص طور پر ویل باکس میں چھپ کر یورپ پہنچنے کی کوشش کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

ٹیگس