یورپی ملکوں کو روسی صدر کا سخت ترین انتباہ
Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
روس کے صدر نے یورپی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ ، ان کا ملک کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور منھ توڑ جواب دے گا۔
ملکی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے مغربی ملکوں کو اشتعال انگیزی کی بابت سخت خبردار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یورپ نے مذاکرات سے ہٹ کر کوئی راستہ اختیار کیا تو ماسکو ہر ممکن طریقے سے اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
صدر ولادیمیر پوتین نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ، دنیا کا کوئی بھی ملک ماسکو کی اعلان کردہ ریڈ لائنوں کو عبور نہیں کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ دنوں ، یوکرین کی حمایت کے بہانے، روس کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کا اعلان کیا ہے۔