میانمار میں گرفتار ہونے والوں کی رہائی کیلئے مظاہرے
Apr ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۲ Asia/Tehran
میانمار میں فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
رائٹر کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف اور اسی طرح گرفتار ہونے والوں کی رہائی کیلئے عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ میانمار کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
واضح رہے کہ میانمار میں فوجی کودتا کے بعد فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کی تعداد 738 سے زائد ہو چکی ہے۔ جبکہ گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 3 ہزار 300 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں کہ جن میں سے 20 کو موت کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔