Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سیاہ فام لڑکی کے قتل پر احتجاج

امریکی ریاست اوہایو کے شہر کولمبس میں پولیس کی فائرنگ میں ایک سیاہ فام لڑکی کے قتل کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں-

ٹوڈے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہرکولمبس میں پولیس کے ہاتھوں ماکیا براینٹ نام کی ایک سولہ سالہ سیاہ فام لڑکی کے قتل کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں ۔

امریکی پولیس اہلکار نیکلس ری ایرڈین کے ہاتھوں ماکیا برائنٹ کے قتل سے پورے امریکہ میں غصہ پھوٹ پڑا ہے ۔

امریکی پولیس نے بدھ کو ماکیا برائنٹ کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔

پولیس کا دعوی ہے کہ اس سیاہ فام لڑکی نے دو امریکی عورتوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا ۔پولیس کے دعوے کے مطابق اس حملے میں دونوں خواتین کو معمولی زخم آئے ہیں ۔

گذشتہ ہفتوں میں امریکہ میں فائرنگ اور پرتشدد کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے بعد سے ہتھیاررکھنے کی آزادی پراعتراضات شدت اختیار کرگئے ہیں ۔

ٹیگس