Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکہ کی نئی سازش

ہر چند کہ امریکہ نے افغانستان سے 11 ستمبر کو نکل جانے کا اعلان کیا تاہم اس کی کوشش ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں داعش اور القاعدہ کو دوبارہ فعال کیا جائے۔

امریکی  فوج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل کیتھ فرینکلن میکنزی نے افغانستان میں داعش اور القاعدہ کی دوبارہ فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش دوبارہ فعال ہوسکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور ان کی بھر پور حمایت کرکے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر خطے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز بھی پیدا کرتا ہے۔

امریکہ کی . فوج کے جنرل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کے دوبارہ فعل ہوجانے کا امکان موجود ہے اور ان کے فعال ہونے سے پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک  کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ انھیں پیشرفتہ ہتھیار فراہم کرتا ہے اور امریکہ، شام اور عراق میں دہشت گردوں کی اعلانیہ مدد کر رہا ہے۔

ٹیگس