دنیا کے سترہ ملکوں میں ہندوستانی کورونا وائرس
Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا ہندوستانی ویرینٹ دنیا کے سترہ ملکوں میں پہنچ چکا ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق ڈبلو ایچ او نے بدھ کو رپورٹ جاری کی ہے کہ ہندوستانی کورونا وائرس، بلجیئم، سوئزر لینڈ، یونان اور اٹلی سمیت دنیا کے سترہ ملکوں میں پہنچ چکا ہے۔ ڈبلو ایچ او کے مطابق یہ میوٹیڈ کورونا وائرس اپنی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں اس وقت کورونا کے تعلق سے حالات بہت پیچیدہ اور بحرانی ہوگئے ہیں۔
اس وقت دنیا کو ہندوستانی کورونا وائرس کے ساتھ ہی جنوبی افریقا، برازیل اور برطانیہ کے نام سے منسوب کورونا وائرس کابھی سامنا ہے۔