بیت المقدس کے عیسائیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
May ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
صیہونی سیکورٹی اہلکاروں نے بیت المقدس کے فلسطینی عیسائیوں پر حملہ کر کے انھیں مقدس چرچ میں جانے سے روک دیا -
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکنے کے ساتھ ہی ساتھ بیت المقدس کے عیسائیوں پر بھی حملہ کیا اور انھیں ان کے مقدس چرچ میں داخل نہیں ہونے دیا ۔
رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک انتہا پسند صیہونی سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے اب تک کئی بارمسلمانوں پر حملہ کر چکے ہیں اورانھیں مسجد الاقصی میں جانے کی بھی اجازت نہیں دیتے ۔