فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے
May ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
فرانس میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے عالمی یوم محنت کشاں کے موقع پر دارالحکومت پیرس، لیون، نانت، لیل اور تولوز سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے کیے اور حکومت فرانس کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
کورونا کی بندشوں اور پابندیوں کے باوجود ہونے والے ان مظاہروں میں، یلوجیکٹ والوں کے علاوہ، حزب اختلاف کے رہنماؤں، ژان لوک ملانش اور میرین لوپن نے بھی شرکت کی۔
بعض مقامات پرمظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس نے کم سے کم سترہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسوگیس کے گولے داغے اور پانی کی توپوں کا بھی استعمال کیا۔