May ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • کورونا کا پھیلاؤ، روس میں دس روز کی عام تعطیل

روس کی وزارت صحت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں دس روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ماسکو سے ہمارے نمائندے کے مطابق روس کے وزیر صحت میخائیل موراشکوف نے  سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صدر ولادی میر پوتین کے حکم  پر یکم مئی سے نو مئی تک عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ، اور دوسری عالمی جنگ میں کامیابی کے جشن کی دس روزہ تقریبات میں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

روس کے وزیر صحت نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی بابت سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تین لاکھ سے  زائد مریض اسپتالوں میں زیرعلاج  ہیں  ۔

 اس رپورٹ کے مطابق روس میں نوے لاکھ  افراد کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ ایک خوراک حاصل کرنے والے روسی شہریوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ تیس لاکھ  ہوگئی ہے۔  

ٹیگس