May ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran
  • مشہور مغربی دانشور نے یو اے ای کا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا

جرمنی کے مشہور دانشور اور فلسفی  نے متحدہ عرب امارات کے ایک حکومتی ایوارڈ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مشہور دانشور اور فلسفی جرگن ہیبرماس نے اتوار کو اعلان کیا کہ انہوں شیخ زائد بک ایوارڈ لینے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ہے جس کے تحت انہیں 2021 کی ثقافتی شخصیت قرار دیا گیا تھا۔

 ہیبرماس نے جرمن نیوز ویب سائٹ اشپیگل آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سال شیح زائد بک ایوارڈ لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی، یہ میرا غلط فیصلہ تھا، جس کو میں اب درست کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو ادارہ ابو ظہبی میں یہ ایوارڈ دیتا ہے میں اس سے قریبی تعلقات محسوس نہیں کر رہا ہوں، جس کی وجہ وہاں کا موجودہ سیاسی نظام ہے۔

یہ ایوارڈ 8 شعبوں میں دیا جاتا ہے اور ہر مرحلے میں کامیاب ہونے والے افراد کو 204200 ڈالر کی رقم دی جاتی ہے۔

یہ ایوارڈ شیخ زائد بن سلطان آل نہیان کے نام سے دیا جاتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے بانی اور ابو ظہبی کے امیر تھے۔

ٹیگس