May ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  •  فلپائن میں مطالبات کے لئے بازار پر قبضہ

فوج اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

فلپائن میں مسلمان علیحدگی پسندوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایک بازار پر قبضہ کرلیا ہے۔

 نیوز رپورٹوں کے مطابق اس  واقعے کے فوراً بعد حکومت نے بھاری تعداد میں بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں سے مسلح فوج کو کارروائی کے لیے روانہ کردیا۔

علیحدگی پسندوں نے کارروائی کے دوران کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی کسی شہری کو یرغمال بنایا ۔

سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بازار کی نا کہ بندی کرلی اور اس دوران علیحدگی پسندوں کی جانب سے مزاحمت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے ایک سڑک کے کنارے نصب دیسی ساختہ 4 بم برآمد کیے تھے۔

 

 

ٹیگس