May ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ ، چار ہلاک چھے زخمی

امریکہ کی نیویارک ، فلوریڈا اور مری لینڈ ریاستوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں چار افراد ہلاک اور کم سے کم چھے زخمی ہوگئے-

نیویارک کے " ٹائمز اسکوائر" پر مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے شام کو اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک تئیس سالہ اور ایک تینتالیس سالہ خاتون اور ایک چار سالہ بچی زخمی ہوگئی ۔ 

ریاست فلوریڈا میں ایک مال میں دوگروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد زخمی ہوگئے ۔

فائرنگ کا تیسرا واقعہ ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمورمیں پیش آیا جس میں ایک خاتون اور دو مرد ہلاک ہوگئے ۔

ریاست نیویارک کے پولیس سربراہ ڈرموٹ شیا نے کہا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد فٹ پاٹھ پر چل رہے تھے اور ان کا فائرنگ کا باعث بننے والے تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

امریکہ میں آتشیں ہتھیار بیچنے اور رکھنے کی کھلی چھوٹ کے باعث اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں ۔

ایک امریکی انسٹی ٹیوٹ کی سروے کے مطابق سن دوہزارسے دوہزار سولہ تک تقریبا پانچ لاکھ پچاس ہزار افراد مسلح حملوں کے باعث اسپتالوں میں دم توڑ چکے ہیں ۔

 

ٹیگس