فرانس میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i385869-فرانس_میں_برفانی_تودے_گرنے_سے_ہلاکتیں
فرانس میں برفانی تودے گرنے کے واقعات میں متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۴:۰۸ Asia/Tehran
  •  فرانس میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتیں

فرانس میں برفانی تودے گرنے کے واقعات میں متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

میڈيا ذرائع کے مطابق فرانس میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے علاقے ساووئی میں برفانی تودے گرنے کے 2 مختلف واقعات میں کم از کم7 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ دونوں واقعات تھوڑے تھوڑے وقفے سے پیش آئے۔ مرنے والے تمام افراد ہائیکرز تھے، جن کی عمریں 42 سے71 برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ فرانس کا یہ علاقہ اٹلی کی سرحد کے قریب ہے اور وہاں شدید برف باری کی وجہ سے پہاڑوں سے مزید برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔