May ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • مریخ پرچین نے بھی اپنے جھنڈے گاڑ دیئے

چین نے خلائی گاڑی مریخ پر کامیابی سے اتاردی ۔

چین کی خلائی گاڑی مریخ کی سطح پر کامیابی سے اتر گئی۔ چینی حکام کے مطابق یہ خلائی گاڑی ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 18 منٹ پر مریخ کی سطح پر اتری۔

مقامی میڈيا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اس مشن کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خلا میں چینی عزائم کی تکمیل میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

 یہ مشن تحقیقاتی نوعیت کا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی چینی مشن مریخ کی سطح پر کامیابی کے ساتھ اترا ہے۔

ٹیگس