آئرن ڈوم مکڑی کا جالہ؛ صیہونی کابینہ کا ہنگامی اجلاس حیفا پر راکٹ باری کے سبب ملتوی !
خودساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کو حیفا پر راکٹ باری کے سبب ملتوی کردیا گیا۔
بعض ذرائع نے ساحلی شہر حیفا پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں سکیورٹی امور سے متعلق صیہونی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے التوا میں پڑجانے کی خـبردی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بنیامین نیتن یاہوں کی سربراہی میں ہونے والا ہنگامی اجلاس، بدھ کی شام جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے حیفا پرراکٹ داغے جانے کے بعد ملتوی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ راکٹ جنوبی لبنان کے علاقے " صدیقین" سے فائر کئے گئے تھے۔
ادھر عبری زبان کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنانی سرزمین سے راکٹ فائر کئے گئے ہیں، صیہونی ذرائع نے فائرکئے گئے راکٹوں کی تعداد تین سے چار بتائی ہے۔
فلسطینی استقامتی محاذ نے پہلی بار عیاش 250 سے معروف راکٹ استعمال کئے ہیں جو 250 کلومیٹر تک کی دوری پر اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں۔