پیرس کی سڑکوں پر پولیس کا احتجاج، عوام سے بچایا جائے
May ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
فرانس میں پولیس اہلکاروں کا عوامی تشدد سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات کا مطالبہ
خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں سکیورٹی فورسز کے ہزاروں اہل کار، مظاہرین کے ہاتھوں پٹنے کے بعد اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پرنکل آئے۔
پیرس میں کیے گئے مظاہرے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے لیے سیاسی حمایت میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
فرانسیسی پارلیمنٹ کے سامنے 35 ہزار پولیس اہل کاروں نے سکیورٹی فورسز پر ہونے والے تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ان کی شکایت تھی کہ پولیس کے پاس کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مناسب اسلحہ یا ساز وسامان نہیں ہوتا۔
اس کے علاوہ ڈرگ مافیا جیسے جرائم پیشہ گروہوں پر بہت کم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے حبکہ پولیس مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں تنخواہ خدمت کی ملتی ہے مرنے کے لیے نہیں۔