May ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • نیجر میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

نیجر میں مسلح حملہ آوروں کے ہاتھوں 150 طالبعلموں کو اعوا کرلیا گيا۔

 اطلاعات کے مطابق مسلح گروہوں کے حملوں اور بڑھتی ہوئی بد امنی کے دوران ایک بار اسکول کے بچوں کو اغوا کئے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بتایا جاتا ہے حملہ موٹر بائیک پر سوار افراد نے اتوار کی شام شمالی نايچریا کے علاقے نیجر  رافی نامی علاقے کے ایک  قصبے " ٹگینا"  میں واقع ایک اسکول پر دھاوا بول کر وہاں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور اس دوران  وہاں سے 150 بچوں کو اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے ہیں۔

نیجر کی صوبائی حکومت نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے اسکول پر مسلح افراد کی چڑھائی کے وقت 200 بچے وہاں موجود تھے، جن میں سے ایک بڑی تعداد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

اسکول کے بچوں کے اغوا کی یہ واردات ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب شمال مغربی نیجریہ کی ایک یونیورسٹی سے اغوا کئے گئے 14 طالبعلموں کو 40 روز کی قید کے بعد ایک دن قبل ہی رہا کیا گيا ہے۔

 

 

 

ٹیگس