Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • نائیجر سے بھی بھاگنے پر مجبور ہوں گے امریکی فوجی

نائیجر کی نئی حکومت نے ملک میں امریکی فوج کی موجودگی پر واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔

سحر نیوز/دنیا: نائیجر کی فوجی کونسل کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ نائیجر میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی اور ملک کے قومی مفادات کے خلاف ہے۔

نائیجر کی فوجی کونسل کے فوجی ترجمان کا کہنا تھا نائیجر میں امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی قومی مفاہمت کے خلاف ہے۔

تقریباً سات ماہ قبل فوج نے نائیجر کے مغرب کے پسندیدہ صدر محمد بازوم کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا اور ملک کی سرزمین پر فرانسیسی فوج کی موجودگی کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔

نائیجر کی نئی حکومت، مالی اور برکینافاسو کی فوجی حکومتوں کے ساتھ، افریقی بر اعظم میں یورپی ممالک اور امریکہ کے اثر و رسوخ کو کمزور کرنے کا باعث بنی ہے۔

ٹیگس