Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ کی صورتحال نے امریکا اور مغرب کے اصلی چہرے کو بے نقاب کردیا: صدر رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال نے امریکا اور مغرب کے اصلی چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں نیجر کے وزیراعظم علی لامین زین سے ملاقات میں کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک انسانی حقوق اور سلامتی کی برقراری کے بہانے مختلف ملکوں منجملہ براعظم افریقہ میں قوموں کی دولت و ثروت کو لوٹتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ آج غزہ کی صورتحال اور جو کچھ غزہ کے عوام پر گذر رہی ہے اس نے انسانی حقوق کے دعویدار امریکا اور مغربی ملکوں کا اصلی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ امریکا اور مغرب کے نزدیک انسانوں کی جان کی کوئی قیمت نہيں ہوتی وہ صرف اپنے مفادات کے لئے انسانی حقوق اور دیگر نعرے لگاتے ہیں ۔

اس ملاقات میں نیجر کے وزیراعظم نے بھی علاقائی اور عالمی معاملات میں ایران کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران اور نیجرکے درمیان دینی و مذہبی اشتراک کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے اقوام کی حریت پسندی اور خود مختاری کی سوچ بھی ایک دوسرے کو قریب کرتی ہے۔

ٹیگس