Mar ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان، بدترین آمریت پسند ممالک میں سے ایک: سوئیڈن کی تنظیم وی ڈیم

سوئیڈن کی ایک تنظیم، وی ڈیم، نے ہندوستان کو دنیا کے بد ترین آمریت پسند ممالک میں سے ایک ملک قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی حکومتوں کی خصوصیات کا مطالعہ کرنے والی سوئیڈن کی ایک تنظیم، وی ڈیم، نے لبرل ڈیموکریسی انڈیکس میں ہندوستان کو نائیجر اور آئیوری کوسٹ کے درمیان دنیا کے بد ترین آمریت پسند ممالک میں سے ایک ملک قرار دیا ہے۔ انڈیکس میں ہندوستان کا نمبر 104 ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ تنظیم نے ہندوستان کو دنیا کے 10 بدترین آمریت پسند ممالک میں شامل کیا ہے۔ مختلف ممالک کی فہرست میں 2018 سے ہندوستان کا نمبر نیچے ہوتا گیا اور 2023 میں ایک بدترین آمریت پسند ملک بن گیا۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وی ڈیم  V-Dem(ویرائٹیز آف ڈیموکریسی) انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے 179 ممالک کا جائزہ لیا گیا تو ہندوستان کو نائیجر (بہتر) اور آئیوری کوسٹ (بدتر) کے درمیان جگہ ملی۔ 179 ممالک کی فہرست میں ہندوستان کا نمبر 104 رہا۔

رپورٹ میں ہندوستان کو "حال ہی میں بدترین آمریت پسندوں میں سے ایک" کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ "سیاسی میدان" وہ جگہ ہے جہاں ہندوستان کو سب سے کم درجے والا مقام حاصل ہے، نچلی سطح کے 45 ممالک میں، 137 پر۔

رپورٹ میں مذہبی آزادی کے لیے ہندوستان کے سمٹتے ہوئے ماحول کا حوالہ دیا گیا ہے۔ "مودی کی قیادت والی حکومت بھی مذہبی حقوق کی آزادی کو دبانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیاسی مخالفین اور حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرنے والے لوگوں کو دھمکانا نیز تعلیمی اداروں میں اختلاف رائے کو خاموش کرنا اب عام بات ہے۔

ٹیگس