ایران کے مقابلے میں اسرائیل کی کمزوری کا اعتراف
نئی کابینہ کی تشکیل پر مامور بائيں بازو کی جماعت نے ایران کے مقابلے میں صہیونی حکومت کی کمزوری کا اعتراف کیا ہے۔
خودساختہ صیہونی ریاست کی کابینہ کی تشکیل پر مامور بائیں بازو کی جماعت کے لیڈر " یاثیر لاپیڈ" نے کہا ہے کہ الجھن کا شکار حکومت "ایران" کے مقابلے میں کام کرنے کی صلاحیت سے عاری ہوگی۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یائیر لاپیڈ نے ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا ہمارے سامنے بڑے چیلنجز موجود ہیں تاہم ہم ان پر قابو پا سکتے ہیں اور تمام جماعتوں کی مشارکت سے ایک متحدہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائيں گے۔
یائير لاپیڈ نے کہا کہ ایک متفرق الجھی ہوئی کابینہ کسی بھی شعبے میں معیشت کی بہتری اور ایران کے مقابلے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتی۔
یائیر لاپیڈ نے بن یامین نتن یاہو پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ نتن یاہو کی کمزوری کے سبب اسرائیل اور بھی کمزور ہوگیا ہے۔