Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فوجی بغاوت کا مشورہ!

ٹرمپ انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے میانمار کی طرز پر امریکہ کے اندر فوجی کودتا کا مشورہ دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے قومی سلامتی سے متعلق امور کے مشیر " مایکل فلین" نے موجودہ حکومت کے خلاف کودتا کا مطالبہ کیا ہے۔

اخبار اینڈیپینڈنٹ نے لکھا ہے کہ "مایکل فلین" نے ریاست ٹیکزاس میں " کیوانان گروپ کانفرنس" کے دوران کہا کہ میں یہ بات جاننا چاہتا ہوں کہ جو کچھ میانمار میں رونما ہوا یہاں امریکہ میں کیوں نہيں ہو سکتا؟

ریٹائرڈ جنرل مایکل فلین نے حاضرین کی تالیوں کی گونج میں مزید کہا، کوئی وجہ نہيں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ کام یہاں بھی ہونا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس کے اس سابق عہدیدار نے کہا اس طرح کے اقدامات ماضی میں ہوتے رہے ہیں، بعض لوگ فوجی کودتا کے تعلق سے اس طرح بات کرتے ہیں جیسے کبھی ایسا ہوا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتک 64 بار فوجی کودتا انجام پا چکے ہیں۔

مایکل فلین نے انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ٹرمپ چاہیں تو فوجی طاقت استعمل کرکے ہر ریاست میں پھر سے انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال یکم فروری کو میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے تمام اعلی عہدیداروں کو برطرف اور گرفتار کرکے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔

 

ٹیگس