امریکہ کو ٹف ٹائم دینے کے لئے روس کے اشارے
ماسکو آنے والے دنوں میں واشنگٹن کو ترتیب وار ’ناخوشگوار سگنل‘ دینے والا ہے۔
روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ ماسکو آنے والے دنوں میں واشنگٹن کو ترتیب وار ’ناخوشگوار سگنل‘ دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ امریکہ آئندہ ماہ ہونے والے مجوزہ دو طرفہ اجلاس میں تمام تر امور پر تبادلہ خیال کے لیے تیار نہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ بات روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اْس بیان کے بعد کہی گئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ جون میں ہونے والی دو طرفہ بات چیت میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر انسانی حقوق کے احترام کے لیے زور دیں گے۔
دوسری جانب روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگْوف نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک رواں سال کے اواخر میں اپنی مغربی سرحدوں پر 20 نئے فوجی دفاعی یونٹ تعینات کر دے گا۔ روسی وزیر دفاع شوئیگْوف کے بقول یہ فوجی تعیناتی مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے اقدامات کا جواب ہو گی۔
انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق شوئیگْوف نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ اپنے مغربی ممالک کے اقدامات کے نتیجے میں کر رہے ہیں۔