Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • رام‌الله میں 350 صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز

مقبوضہ فلسطین کے علاقے رام‌الله کے قریب مزید 350 صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیروں نے کل رام‌الله کے قریب «بیت ایل» نامی پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہاں 350 کالونیاں تعمیر کی جائیں گی۔ اس تقریب میں وزیروں کے علاوہ اسرائیلی کی پارلیمنٹ کے کئی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے وابستہ سول ادارے نے اس پروجیکٹ کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ فلسطینی حکام اور عوام نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں تیزی سے صیہونی بستیاں تعمیر کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو عالمی برادری کے مطالبے، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے عالمی برادری کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 23 دسمبر 2016 کو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر بند  کرانے کیلئے ایک قرارداد کی منظوری دی  تھی۔ لیکن اسرائیل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ٹیگس