Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • ہاتھیوں نے چینی کاشتکاروں کو دسیوں لاکھ ڈالر کا نقصان پہونچایا

چین میں ہاتھیوں کے ایک جھنڈ نے ملک کے جنوب مغربی علاقے کے ایک دیہات میں کھیتوں میں گھس کر فصلوں کو تباہ کر دیا ہے جس کے باعث کسانوں کو لاکھوں ڈالروں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق چین کے سرکاری چینل سی سی ٹی وی نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران پندرہ ہاتھیوں نے مکئی کی فصلیں اکھاڑ دییں اور ایک گودام میں گھس کر وہاں ذخیرہ کی گئیں اشیا کو ڈکار گئے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں ہو پایا کہ یہ جنگلی ایشیائی ہاتھی، جو کہ چین میں ایک محفوظ نسل ہیں، یونن صوبے کے ژی شوانگبانا نیشنل نیچر ریزرو سے باہر کیوں نکلے۔ صوبے کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈ لاکھوں کی آبادی والے صوبائی دارالحکومت سے صرف بیس کلومیٹر دور ایک شہر میں تھا۔

سی سی ٹی وی کے مطابق اپریل کے وسط سے اب تک ان ہاتھیوں نے فصلوں کو تباہ کر کے تقریباً دس لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان کیا ہے۔ ہاتھیوں کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مقامی افراد ہاتھیوں کو کھانا فراہم کر کے اور ٹرکوں سے سڑکیں بند کرکے انہیں فصلوں سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس