Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ڈلتا کورونا کا پھیلاؤ کے بعد تشویش بڑھی

برطانیہ کے ادارۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت ملک میں ڈلٹا نامی جدید کورونا پھیل رہا ہے جو اس وقت ہندوستان میں پھیلا ہوا ہے۔

ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ڈلٹا کورونا وائرس نہایت تیزی سے پھیلتا ہے اور سب سے پہلے یہ ہندوستان میں دیکھا گیا ہے۔

برطانیہ کے ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ایک دن کے اندر پانچ ہزار دو سو چوہتر افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جو چھبیس مارچ سے اب تک کی سب بڑی تعداد ہے۔ برطانوی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جو افراد ڈلٹا کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں انہیں اسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں زیادہ خطرے کا سامنا ہے اور اس وائرس کے پورے برطانیہ میں پھیلنے کی صورت میں سب کو بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

ورلڈو میٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اس وقت تقریبا پچاس لاکھ افراد کورونا میں مبتلاء ہیں جبکہ ایک لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو بارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی اقسام کو ملکوں سے منسوب کرنے کے سلسلے کو روکنے کے لئے ان کے لئے یونانی الفابیٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بنیاد پر کورونا کی نئی قسم جو سب سے پہلے برطانیہ میں دیکھی گئی تھی اسے آلفا اور جو وائرس پہلی بار افریقہ میں نظرآیا اسے "بتا " کہا گیا اور ایک قسم کو گاما کا نام دیا گیا ہے جبکہ کورونا کی جدید ترین قسم جو سب سے پہلے ہندوستان میں نظر آئی اسے ڈلٹا کا نام دیا گیا ہے۔

ٹیگس