مقبوضہ فلسطین میں بھیانک آگ
Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین کی ایک صیہونی بستی میں بھیانک آگ لگنے کے بعد آبادی کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق، تسورہداسات ٹاؤن میں لگنے والی آگ تیزی کے ساتھ قریبی آبادیوں کی جانب پھیل رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ کی شدت اور پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے قریب واقع آبادیوں کو بھی خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
آگ بجھانے والے عملے کی بڑی ٹیم علاقے میں بھیجی گئی ہے جبکہ چھے مخصوص ہوائی جہاز بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں شریک ہیں۔
آخری اطلاعات آنے تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔
اتنے بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں صیہونی حکومت نے کچھ نہیں بتایا۔