Jun ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ایک صیہونی کا دوسرے صیہونی کو انتباہ، اپنا انجام مزید خراب نہ کرو!

خودساختہ ریاست اسرائیل کی یامینا پارٹی کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے موجودہ وزیر اعظم کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے دست بردار ہوجائیں اور اس سے زیادہ اپنا انجام خراب نہ کریں۔

اسرائیل ٹائمز‍ نے پیر کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نفتالی بینٹ خودساختہ صیہونی ریاست کی وزارت عظمی کے لئے پہلا آپشن ہیں۔

یامینا پارٹی کے سربراہ نے اقتدار میں باقی رہنے کے لئے صہونی حکومت کے موجودہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی دروغگوئیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں اقتدار پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے لہذا وہ لاحاصل کوششوں سے دست بردار ہوجائیں۔

نفتالی بینیٹ نے صیہونی پارلیمنٹ کینسٹ کے اسپیکر سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی کابینہ کے لئے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے اجلاس بلانے میں تاخیر سے کام نہ لیں کیونکہ نیتن یاہو اس مدت میں یامینا پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کو توڑنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل سابق صیہونی وزیر اعظم ایھود اولمرٹ نے خبردار کیا تھا کہ نیتن یاہو شکست سے بچنے کے لئے ملک کی سیکورٹی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔

ٹیگس