Jun ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • سوچی کے خلاف کیس کی سماعت

میانمار کی معزول حکومت کی اعلی عہدیدار آنگ سان سوچی کے خلاف کیس کی سماعت چودہ جون سے شروع ہو رہی ہے۔

آنگ سان سوچی پر غیر قانونی زمین جائیداد اور ملکیت بنانے، ملک میں بدامنی پھیلانے اور کورونا وائرس کی روک تھام میں کوتاہی برتنے جیسے ال‍زامات عائد کئے گئے ہیں۔ سوچی نے بین الاقوامی انعام حاصل کرنے کے باوجود روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور اس قوم کے سلسلے میں میانمار کی حکومت کے جارحانہ رویے پر خاموشی اختیار کئے رکھی تھی جس کی دنیا کے مختلف ملکوں اور عالمی تنظیموں نے مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ میانمار کی فوج نے یکم فروری کو بغاوت کر کے میانمار کی حکومت برطرف کرتے ہوئےاس ملک کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے جس پر اس ملک میں عوامی سطح پر بحران و انتشار پیدا ہو گیا ہے۔

ٹیگس