کینیڈا، دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانی کنبے کی آخری رسومات ہفتے کے روز
مسلم دنیا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لئے کینیڈا کی طرف دیکھ رہی ہے۔
کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم گھرانے کے چاروں افراد کی نمازِ جنازہ ہفتے کو لندن اونٹاریو میں ادا کی جائے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ مقتولین کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔
واقعے سے متعلق کینیڈا کے وفاقی وزیر عمر الغبرا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا شکار پاکستانی فیملی کو مکمل انصاف ملے گا۔
وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغبرا کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم دنیا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لئے کینیڈا کی طرف دیکھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ 20 سالہ دہشتگرد نے فزیو تھراپسٹ سلمان، انکی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا۔ اس واقعے میں مقتول کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد ایک مسلم کنبے کے قتل پر مبنی دہشتگردانہ اقدام اور مغرب میں روز بروز بڑھتے اسلاموفوبیا پر پاکستان حکومت و عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا گيا ہے۔
پاکستان نے کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرکے اسے لگام دے۔