طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے ملکہ برطانیہ کی تصویر ہٹادی
آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے اس یونیورسٹی کے داخلی ہال وے میں نصب ملکہ برطانیہ کی تصویر ہٹا دی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، برطانیہ کے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام نے ملکہ الزابتھ دوم کی تصویر ہٹائے جانے کو ناشائستہ اقدام قرار دیا ہے تاہم طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ تصویر برطانیہ کے سامراجی دور کی نشانی ہے جو توہین آمیز ہے، لہذا اسے اتارنا ہی بہتر ہے۔
دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر دینا روز نے کہا ہے کہ ملکہ کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ طلبہ نے خود کیا ہے اور اس کا یونیورسٹی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب ملکہ برطانیہ آئندہ سال اپنی تاج پوشی کی ستّرویں سالگرہ منانے کی تیاری کر رہی ہیں۔
برطانوی کامیڈی رائٹر ایوا ویڈل کا کہنا ہے کہ ملکہ موروثی دولت، ناانصافیوں اور غیر منصفانہ نظام کی نمائندہ ہیں۔ وہ ایسے دور کی علامت ہیں جس میں اہلیت اور میرٹ کا کوئی تصور نہیں تھا لہذا طلبہ کا یہ اقدام ملکہ کی بے احترامی نہیں ہے ۔