مسلم خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہرے
ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے واقعے میں مارے جانے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے کینیڈا کے شہر لندن میں مظاہرے کیے ہیں۔
مظاہرین کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن کے جنوبی علاقے سے مارچ کرتے ہوئے اس مقام پر جمع ہوئے جہاں گزشتہ اتوار کو دہشت گردی کے ایک واقعے میں پاکستانی نژاد مسلم خاندان کو ٹرک سے کچل کر مار دیا گیا تھا۔
مظاہرین نے جائے وقوعہ پر پھول نچھاور کیے اور مرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نسلی اور مذہبی منافرت کے خلاف نعرے درج تھے۔
ایسی ہی مظاہرے صوبہ اونٹاریو کے دیگر شہروں میں بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک ۲۰ سالہ نوجوان نے کینیڈا کے شہر لندن میں چہل قدمی کرنے والے ایک مسلم خاندان کو ٹرک سے کچل کر قتل کر دیا تھا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے اس واقعے کو دہشت گردانہ قرار دیا تھا۔ اس واقعے نے پورے کینیڈا میں غم و غصے کے لہر پیدا کر دی ہے۔ کینیڈا کے سیاسی رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں اسلاموفوبیا کے تدارک اور نسلی و مذہبی منافرت پھیلانے والے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔