تایوان کے تعلق سے مغرب کو چین کا سخت انتباہ، بیرونی طاقتوں کی گستاخانہ مداخلت برداشت نہیں
چین کی حکومت میں تایوان سے متعلق امور کے نگراں دفتر نے تایوان کے سلسلے مغربی ملکوں کے ہر قسم کے گٹھ جوڑ کی بابت سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ چین اس مسلے میں بیرونی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تایوان کی فضائی حدود میں بڑے پیمانے پر چین کے جنگی طیاروں کے داخل ہونے کے بعد بیجنگ حکومت نے آج اپنے ایک بیان میں تایوان کے تعلق سے بیرونی مداخلت کا سختی کے مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے۔
تایوان کے امور میں چین کے ترجمان ما شیاؤگوانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیجنگ تایوان کے سلسلے میں ہرگز بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا اور اس سلسلے میں مغربی ملکوں کے گٹھ جوڑ کے خلاف سخت ردعمل دکھائے گا۔ انہوں نے کہا تایوان کی حکومت علاقائی سطح پر موجود کشیدگی کی ذمہ دار ہے۔
ماشیاؤگوانگ نے مزید کہا کہ چین کے نقطہ نظر سے " تائپہ" چين سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کے مقصد سے بیرونی ممالک کے ساتھ سازش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز اس طرح کی کسی بھی سازش یا بیرونی طاقتوں کی گستاخانہ مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی جریدے نیوز ویک نے دعوی کیا ہے کہ چینی فضائیہ کے 28 جنگی اور ایٹمی بمبار طیارے تایوان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔
امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی تایوان کی چین سے جدائی کے لئے سازشیں رچ رہے ہیں۔