Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ڈیلٹا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس ڈیلٹا کے پھیلاؤ پر کہ جس کا پہلی بار ہندوستان میں انکشاف کیا گیا ہے، سخت انتباہ دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایک تجربے کار اور سینیئر ماہر سومیّا سوامی ناتھن نے عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس ڈیلٹا کے پھیلاؤ کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مزید بااثر ویکسین تیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے حفظان صحت سے متعلق ہنگامی امور کے ڈائریکٹر مائیک وائن نے بھی کہا ہے کہ بعض علاقوں میں ڈیلٹا کورونا وائرس کی علامات بڑھتی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں جو معلومات حاصل ہوئی ہیں وہ تشویشناک ہیں۔

برطانوی میڈیکل ریسرچ سینٹر پی ایچ ای نے بھی اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کے نوے فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس سے منسلک ہیں جس میں ساٹھ فیصد تیزی سے پھیلنے کی توانائی پائی جاتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنے اور کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کا فقدان نیز کورونا وائرس کے مقابلے میں کامیابی سے متعلق قبل از وقت خوش فہمی کے نتیجے میں ڈیلٹا کورونا وائرس کے، تیزی کے ساتھ پھیلنے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔

ٹیگس