مغربی کینیڈا میں ریکارڈ توڑ گرمی
Jun ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
شمالی امریکہ کے بعد اب مغربی کینیڈا میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مغربی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے صوبائی حکام نے پیر کے روز شدید گرمی کی بنا پر اس صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس صوبے کے شہر لیتھون میں، پیر کے روز درجہ حرارت چھیالیس اعشاریہ چھے ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
مغربی کینیڈا میں شدید گرمی کا قہر ایسی حالت میں جاری ہے کہ یہ ملک، شدید سردی اور برفباری میں کافی شہرت رکھتا ہے۔ ماحولیات کے ایک ماہر گلگ ملاتو کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں شدید گرمی، ماحولیات کے سسٹم پر پڑنے والے دباؤ کا نتیجہ ہے۔
ایک سروے نتائج میں اعلان کیا گیا ہے کہ کرہ ارض اس وقت گرمی کے اپنے تاریخی دور سے گزر رہا ہے۔