Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • یورپ میں ڈیلٹا کورونا وائرس کی لہر

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ گرین براعظم اگست کے آخر تک ڈیلٹا کورونا وائرس لہر کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے یورپی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ رفت و آمد میں اضافہ اور مسافرت نیز کورونا سے بچنے کی احتیاط پر عمل درآمد میں کمی، اس بات کا باعث بنی ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں دس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپ کے ترسٹھ فیصد شہری ابھی کورونا کی پہلی ڈوز لینے کے مرحلے میں ہیں اور اگست کے مہینے تک سب کو کورونا کا ٹیکہ نہیں لگ سکے گا اس لئے کورونا مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔

یورپ کے انسداد کورونا سینٹر ای سی ڈی سی کے اعلان کے مطابق ڈیلٹا کورونا وائرس میں پھیلنے کی توانائی اور زیادہ ہے اور یہ وائرس عام کورونا وائرس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے اور اگست تک نوے فیصد کورونا مریض اسی وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس