کینیڈا میں شدید گرمی اور آگ
مغربی کینیڈا میں شدید گرمی کا قہر جاری ہے اور برٹش کولمبیا کے لیٹون قصبہ، گرمی سے لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مغربی کولمبیا کے قصبے لیٹون کو، مقامی حکام کے انتباہ کے بعد شہریوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔
شدید گرمی کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے اس قصبے کو پندرہ منٹ میں مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔
جبکہ مقامی حکام نے لیٹون کے شمال میں ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈیکالیک شہر کو بھی خالی کرائے جانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
برٹش کولمبیا کے کئی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سے عبور کرچکا ہے۔
مغربی کینیڈا میں شدید گرمی کا قہر ایسی حالت میں جاری ہے کہ یہ ملک، شدید سردی اور برفباری میں کافی شہرت رکھتا ہے۔ ایک سروے نتائج میں اعلان کیا گیا ہے کہ کرہ ارض اس وقت گرمی کے اپنے تاریخی دور سے گذر رہا ہے۔