Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں اسرائیل کے نئے صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ فلسطین کے عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے صدر اسحاق هرتزوگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

صیہونی ذرائع کے مطابق بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ کے حامیوں نے تل ابیب میں اسحاق ہرتزوگ کے مکان کے سامنے اکٹھا ہو کر انکی کارکردگی پر احتجاج کیا اور انکے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین سابق وزیر اعظم نتن یاہو کے ترجمان ناؤر ایھایا کو صدر کا ترجمان بنا دئے جانے پر اعتراض کر رہے تھے۔"جرمِ وزیر" کے نام سے موسوم گروہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک صیہونی صدر، نتن یاہو کے حامی ناؤر ایہایا کو اپنے ترجمان کے عہدے سے برخاست نہیں کر دیتے، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

خیال رہے کہ صیہونیوں کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ اسحاق ہرتزوگ اسرائیلی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرتے ہوئے خودساختہ صیہونی حکومت کے صدر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے نتن یاہو کے ترجمان کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

ٹیگس