Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں 140 اسکولی طلبہ اغوا

مسلح حملہ آوروں نے نائیجیریا کے شہر کدونا میں بیتھل باپٹسٹ اسکول سے بڑی تعداد میں بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوراسکول کی حفاظتی باڑیں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بچوں کواغواکرلیا۔

نائیجیرین پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور اسکول کے سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں لیکر بچوں کے ہاسٹل تک پہنچے اور ہاسٹل سے بچوں کو اغوا کرکے انہیں نا معلوم مقام پر لے گئے۔

بیتھل باپٹسٹ اسکول کے معلم «امانوئل پائول» کا کہنا ہے کہ صرف 25 بچے اغوا کاروں کی گرفت میں نہ آئے اور فرار کر گئے۔

نائجیریا میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ نائجیریا میں اسکول پر حملہ اور بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے اور دہشتگرد گروہ بوکوحرام نے کئی عرصہ قبل صوبہ کاتسینا میں 300 سے زائد طالبعلموں کو اغوا کیا تھا۔

ٹیگس