Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور امارات میں شدید اختلافات ، اوپک کا اجلاس ملتوی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدم مفاہمت کی صورت میں خام تیل کی قیمتوں ميں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 خام تیل کی پیداوار پراتفاق نہ ہونے پر تیل پیدا کرنے والے ممالک کے 23 رکنی گروپ اوپیک نے اپنا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔  تاہم دوبارہ اجلاس کے لیے نئی تاریخ دے دی گئی ہے۔ البتہ یہ صورتحال سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات ہمیشہ خفیہ رہے ہيں لیکن تیل کی پیداوار کے سلسلے میں دونوں کے اختلافات پوری طرح سے کھل کر سامنے آ گئے ہيں ۔

 سعودی عرب تیل کی پیداوار میں اضافے کا خواہاں ہے اور اس میں اسے روس کی حمایت حاصل ہے لیکن متحدہ عرب امارات اس تجویز کی سخت مخالفت کر رہا ہے اور اگر ان دونوں میں مفاہمت نہ ہوئی تو یقینی طور پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔

رواں سال کے آخر تک مارکیٹوں میں مزید 20 لاکھ بیرل یومیہ تیل کا اضافہ ہوگا، جس پر فریقین میں اختلاف ہے۔

ٹیگس