Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • فرانس، مارسی میں چاقوزنی اور فائرنگ

فرانس کے شہر مارسی میں مزید 4 افراد حالیہ چند روز کے دوران فائرںگ اور چاقوزنی کے ایک اور واقعے کی بھینٹ چڑھ گئے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر مارسی میں چاقوزنی اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہيں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے مارسی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور تین افراد کو چاقو کا وار کرکے زخمی کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں افراد گولی کا نشانہ بننے والے شخص کی مدد کرنے کے لئے گئے تھے۔

ابھی یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ ان تینوں افراد کو فائرنگ کرنے والے شخص نے چاقو مار کر زخمی کیا ہے یا یہ کسی اور شخص کا کام ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور شخص جائے واردات سے فرار ہوگیا ہے۔

مارسی میں فائرنگ اور چاقو زنی کا واقعہ ایسے وقت ہوا کہ جب چند روز قبل اسی شہر میں فائرنگ کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا کہ جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق چند روز قبل پیش آنے والے اس واقعے میں دو افراد اپنی گاڑی سے اترے اور انہوں نے ایک فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فٹبالر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ٹیگس