Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ اور کینیڈا کو بدترین خشکسالی کا سامنا

مغربی امریکہ اور کینیڈا میں ریکارڈ توڑ گرمی اور خشکسالی کے باعث صورتحال بحرانی ہے اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مغربی امریکہ اور کینیڈا کے نواحی علاقوں میں آگ لگنے کے سیکڑوں واقعات سامنے آئے ہیں اور ان میں سے بعض پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں آک لگنے کے تین ہزار ایک سو اٹھہتر واقعات پیش آ چکے ہیں۔ صرف جنوبی مغربی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں آتشزدگی کی تین سو واقعات رونما ہوئے جن میں سے اسی معاملات میں صورتحال قابو سے باہر ہے۔
سی این این کے مطابق امریکہ بھر میں سڑسٹھ مقامات پر لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کے سڑسٹھ میں سے ساٹھ واقعات بارہ مغربی ریاستوں میں پیش آئے ہیں۔
سی این این کے مطابق، جن علاقوں میں آگ لگی ہے ان کا مجموعی رقبہ شہر نیویارک کے برابر ہے۔ امریکہ کو اس وقت تاریخ کے بدترین قحط اور آتشزدگی کا سامنا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ مغربی امریکہ کے نوے فیصد سے زائد علاقے ، ریکارڈ توڑ خشکسالی کی زد پر ہیں اور بچاسی ملین لوگوں کی زندگیاں اس صورتحال سے براہ راست متاثر ہو رہی ہیں۔

ٹیگس