اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ پٹی میں جاری بحران کے قحط میں تبدیل ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔
عالمی ادارہ خوراک نے دعوی کیا ہے کہ تیئس ملین افغان شہریوں تک امداد پہنچائی جا چکی ہے۔
شدید گرمی اور بارشوں میں کمی کے بعد جنوب مغربی برطانیہ میں خشک سالی کا اعلان کردیا گیا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے دعوی کیا ہے کہ روس ، یوکرین کی اناج کی ترسیل کا راستہ روک کر اور اپنی برآمدات میں پابندیاں لگا کر دنیا کو قحط کے خطرے سے دوچار کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صومالیہ کو قحط کا خطرہ ہے۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے مختلف صوبوں میں خوراک کے بدلے کام کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے انتباہ دیا ہے کہ افغانستان میں دسیوں لاکھ بچوں پر بھکمری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
خوراک کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں تقریبا دو کروڑ افراد کو صحیح خوراک تک میسر نہیں ہے۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ رکن ممالک کی جانب سے افغانستان کی انسان دوستانہ امداد کے لئے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی فراہمی کے وعدوں کے باوجود اب تک صرف تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ہی موصول ہوئے ہیں۔
مغربی امریکہ اور کینیڈا میں ریکارڈ توڑ گرمی اور خشکسالی کے باعث صورتحال بحرانی ہے اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آ رہے ہیں۔