فرانس، کورونا ویکسین کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ
Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
فرانس میں کورونا کے جبری ویکسینیشن کے منصوبے کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔
فران کے صدر نے کورونا کی ویکسین کے منصوبے کو لازمی کر دیا ہے جس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے فائر کرنے پڑے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق ہزاروں افراد نے فرانس کے قومی منصوبے کے خلاف مظاہرے کئے۔
گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔