Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • مغربی یورپ میں سیلاب نے تباہی مچادی

مغربی یورپ میں سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

جرمن پولیس کے مطابق مغربی یورپ میں تباہ کن سیلاب کے باعث کم سے کم سو افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے اٹھارہ کا تعلق جرمنی سے ہے۔ مغربی یورپ میں سیلاب کے نتیجے میں تیرہ سو افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔

بیلجیئم میں بھی موسمی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں بارہ افراد ہلاک اور چارلاپتہ ہوئے ہیں۔ سیلاب کے باعث بیلجیئم کے تین صوبوں میں زبردست تباہی پھیلی ہے اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوکے رہ گیا ہے۔

ادھر جنوبی ہالینڈ کے دریاؤں میں طغیانی کے پیش نظرحکام نے ساحلی علاقوں کو فوری طورپرخالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مغربی یورپ کے بعض علاقوں میں صورتحال بحرانی ہے، کئی شہروں کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا، ٹیلی فون انٹرنیٹ اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوکے رہ گئی ہے۔

 

ٹیگس