جاپان, ٹوکیو اولمپیک سے قبل کورونا کا نیا رکارڈ
جاپان میں ایک طرف جہاں اولمپیک کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور دنیا کھیلوں کے آغاز کا انتظار کر رہی ہے، وہیں کورونائی دیو نے بھی اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
جاپان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹوکیوں اولمپک کے شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل کورونا نے ایک رکارڈ قائم کیا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کہ جو اس بار اولمپک کی میزبانی کر رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اندر ایک ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات رکارڈ ہوئے ہیں جو حالیہ چند مہینوں کے دوران کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
جاپان بالخصوص ٹوکیوں میں بڑھتے کورونا کیسز نے اولمپک کھیلوں کے منتظمین، کھلاڑیوں اور شائقین میں خاصی تشویش پیدا کر کر دی ہے۔
جاپان اس وقت کورونائی ممالک کی فہرست میں دنیا میں چونتیسویں نمبر پر ہے جہاں اب تک آٹھ لاکھ اکتیس ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا اور پندرہ ہزار سے زائد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
گزشتہ روز ملک بھر میں تین ہزار چار سو اٹھارہ کورونا کے نئے معاملات درج کئے گئے جن میں سے ایک ہزار سے زائد دارالحکومت ٹوکیوں میں سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپک بیس اکیس تیئیس جولائی کو شروع ہو رہا ہے۔