Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • مغربی اور مشرقی یورپ میں سیلاب اور دریاؤں میں طغیانی ؛ ایک سو ترپن افراد ہلاک

مغربی اور مشرقی یورپ میں سیلاب اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث ایک سو ترپن افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

  مغربی اورمشرقی یورپ کو شدید بارشوں ، دریاؤں میں طغیانی اور اس کے با‏عث تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے ۔ سیلاب کے نتیجے میں بھاری تعداد میں مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں-

رپورٹوں کے مطابق جرمنی میں اب تک سیلاب کے باعث ایک سو تینتیس افراد کے  ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ بلجیئم میں تباہ کن سیلاب کے سبب بھاری نقصان ہوا ہے اور بہت سے مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

بلجیئم کی وزارت داخلہ نے جمعے کو بیس شہریوں کی ہلاکت اور کم سے کم بیس افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

لگزمبرگ ، سوئیڈن اور ہالینڈ میں بھی سیلاب سے بھاری تباہی ہوئی ہے ۔

 برطانیہ کے شہر لندن میں سیلاب کے باعث لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر نکل رہے ہیں اورسڑکیں مسدود ہوگئی ہیں-

ٹیگس