Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • عراق میں سرگرم استقامتی تنظیم

عصائب اھل الحق نے کہا ہے غاصب افواج پورے عراق میں کہیں پر بھی محفوظ نہیں ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "تحریک عصائب اہل الحق" کے سیاسی سیل کے رکن "سعد السعدی" نے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سعد السعدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں اسقامتی محاذ بہت آگے بڑھ گیا ہے اور اب عراق میں کوئی بھی مقام ایسا نہیں ہے جو غاصب امریکی فوجیوں کے لئے محفوظ ہو۔

سعد السعدی کا کہنا تھا کہ عراق میں جاری سیاسی اور معاشی مشکلات امریکہ کھڑی کر رہا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ عراق کے استقامتی محاذ سے وابستہ گروہ اب بلاواسطہ طور سے امریکہ پر حملے کریں گے، اگرچہ استقامتی گروپ اس وقت بھی امریکہ کے ساتھ براہ راست جنگ میں مصروف ہيں۔ انہوں نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق کے اقتدار اعلی کا مکمل طور سے پاس و لحاظ رکھتے ہوئے سرزمیں عراق سے امریکیوں کے انخلاء پر زور دیں۔

عصائب اہل الحق کے سیاسی سیل کے رکن سعد السعدی نے کہا کہ استقامی محاذ کے پاس امریکہ کے خلاف مسلح جدوجہد کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے اور اس محاذ سے وابستہ تمام گروہ عراق کی عوامی رضا کار فورس "الحشد الشعبی" کے خلاف امریکیوں کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہيں۔

واضح رہے کہ عراقی پارلمان نے دوسال قبل سرزمین عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا بل پاس کیا تھا، تاہم واشنگٹن کے دباؤ کے باعث اس پر تاحال عمل نہيں کیا جاسکا ہے۔

ٹیگس